نئی دہلی،30اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے چیف جسٹس سے ایک مناسب بینچ قائم کرنے کی درخواست کی ہے جو اس سوال پر غور کرے کہ کیا طلاق کے مقدمات یا ان شوہروں کی طرف سے دوسری شادی کرنے کی وجہ سے مسلم خواتین کے ساتھ صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک ہو رہا ہے .
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; direction: rtl;">جسٹس انل اردوے Anil R. Dave اور جسٹس Adarsh Kumar Goel کی بنچ نے مفاد عامہ کی عرضی رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا اور مسلم خواتین (طلاق پر حقوق کے تحفظ) قانون سے متعلق مسائل پر غور کیلئے اسے ایک نئی بینچ کے سامنے پیش کرنے کو کہا . عدالت نے کہا کہ یہ صرف پالیسی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ آئین میں خواتین کو فراہم کردہ بنیادی حقوق سے متعلق ہے.